آپ کو پولیس یا امیگریشن کی طرف سے بند کر دیا جاتا ہے تو

اگر آپ کو نیو جرسی میں پولیس یا اِمیگریشن افسر کے ذریعے روکا جاتا ہے تو آپ کو کیا کرنا چا ہئیے

یہ بنیادی اصول ذہن میں رکھیں:

پرسکون رہیں۔ بھاگیں نہیں۔ سوچ سمجھ کر بولیں ۔ آپ جو بھی بولیں گے، وہ آپ کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔

افسروں کو نہ چھوئیں۔اپنے ہاتھ وہاں رکھیں جہاں پولیس افسر انھیں دیکھ سکیں۔

مخالفت نہ کریں:اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ بے گناہ ہیں، یا پھر پولیس یا آئی سی ای آپ کے ساتھ نامناسب سلوک کر رہی ہو، تب بھی آپ اُن کی مخالفت نہ کریں۔

آپ کو اپنی گاڑی، مکان یا خود کی تلاشی کروانے سے انکار کرنے کا حق ہے۔تلاشی کروانے سے انکار کرنے کے لئے آپ کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کو پولیس یا آئی سی ای کے ذریعے روکا گیا ہے، تو اُن سے پوچھیں " کیا میں جا سکتا /سکتی ہوں؟" اگر ہاں، اور آپ اُن سے بات نہیں کرنا چاہتے ، تو خاموشی سے چلے جائیں۔

آپ کو پولیس یا آئی سی ای سے بات کرنا ضروری نہیں ہے۔پوچھے جانے پر قانونی طور پر رہائش پذیر مہاجرین کو ویزا کے دستاویز آئی سی ای ایجنٹوں کو دکھانا پڑے گا، لیکن پولیس افسروں کو نہیں۔

اگر آپ کو گرفتار کیا جاتا ہے تو :

  • وکیل کا مطالبہ کریں
  • افسروں کو بتائیں کہ آپ خاموش رہنا چاہتے ہیں
  • اس کے علاوہ کچھ نہ کہیں

اگر آپ کو سڑک پر روکا جاتا ہے :

پولیس آپ کو تب تک نہیں پکڑ سکتی جب تک کہ اُسے شک نہ ہو کہ آپ کسی مجرمانہ حرکت میں شامل ہیں۔ آئی سی ای آپ کو تب تک پکڑ نہیں سکتی جب تک کہ اسے نہیں لگتا ہے کہ آپ بغیر اجازت کے ملک میں رہتے ہیں۔پولیس اور آئی سی ای آپ کو صرف آپ کے مذہب ، ذات اور نسل کی بنیاد پر نہیں رو ک سکتی ہے۔ اگر آپ کو پولیس یا آئی سی ای کے ذریعے روکا گیا ہے تو پوچھیے "کیا میں جا سکتا/سکتی ہوں؟" اگر ہاں اور آپ ان سے کو ئی بات نہیں کرنا چاہتے ، تو خاموشی سے چلے جائیں۔

پولیس آپ کے کپڑوں کی تلاشی تب تک نہیں لے سکتی ہے جب تک اسے شک نہ ہو کہ آپ کے پاس کو ئی خفیہ اسلحہ ہے ۔

پولیس اور آئی سی ای آپ کی یا آپ کی جیب یا تھیلے کی تلاشی تب تک نہیں لے سکتے جب تکاُن کے پاس اس شک کی معقول وجہ نہ ہو کہ آپ کے پاس سے کسی جرم کا ثبوت برآمد ہو سکتا ہے یا وہ آپ کو گرفتار کر رہے ہیں۔

اگر پولیس یا آئی سی ای آپ کی یا آپ کے سامان کی تلاشی کی کوشش کرتی ہے تو آپ ان سے کہیں "میں متفق نہیں ہوں۔" جسمانی طور پر مخالفت نہ کریں۔

نیو جرسی میں پولیس آپکی آئی ڈی یا آپ کے نام کا مطالبہ تب تک نہیں کر سکتی ہے جب تک کہوہ آپ کو پہلے سے ہی کورٹ سمن جاری نہ کر رہی ہو ۔

آپ کو پولیس یا آئی سی ای کے ساتھ امریکہ میں اپنی رہائش کی قانونی حیثیت {ویزا} کے متعلق بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر وہ پوچھتی ہے تو قانونی دستاویز رکھنے والے مہاجروں کو آئی سی ای ایجنٹوں کو اپنی قانونی حیثیت کا ثبوت دکھانا چاہیے، لیکن پولیس افسروں کو نہیں۔ اگر آپ کے پاس قانونی دستاویز نہیں ہیں تو انھیں بتائیں کہ آپ خاموش رہنا چاہتے ہیں ۔ اپنی شہریت کے بارے میں جھوٹ نہ بولیں یا نقلی دستاویز ہرگز نہ دیں۔

کار میں:

پولیس آپ کی کار کو تبھی رو ک سکتی ہے جب اسے معقول شک ہو کہ آپ نے کو ئی جرم کیا ہے یا کسی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

اگر کار میں روکا گیا ہے تو ڈرائیور کو لائسنس ، رجسٹریشن، اور انشورنس کارڈ دکھانا چا ہیے۔

پولیس تبھی آپ کی کار کی تلاشی لے سکتی ہے جباس کے پاس وارنٹ ہو اور آپ تلاشی کی اجازت دیں، یا آپ کی گاڑی روکنے کے بعد اگر اُسے شک ہو کہ آپ کی گاڑی میں کوئی غیر قانونی چیز ہے یا کسی جرم کا ثبوت مل سکتا ہے۔

پولیس آپ کی کار کی تلاشی تب تک نہیں لے سکتی جبتک کہ اس کو خاص شک نہ ہو کہ کار کے اندر کسی جرم کا ثبوت موجود ہے۔

پولیس کار ڈرائیور کو کار سے باہر نکلنے کا حکم دے سکتی ہے ، لیکن کار کے مسافر کو نہیں ، جب تک کہ اس کا تعلق مسافر کی خاص حفاظت سے نہ ہو ۔

اگر آپ پر شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کا شک ہے {ڈی یو آئی}تو آپ کو شراب اسکریننگ ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ اس سے انکار کریں گے تو آپ کو ڈی یو آئی جرم کے تحت ڈرائیونگ لا ئسنس کھونا پڑ سکتا ہے۔

اپنے گھر میں:

ایمرجنسی حالات کو چھوڑ کر {مثلاً کسی کی چیخ کی آواز} ، آپ کے مکان میں داخل ہونے کے لئے پولیس اور آئی سی ای ایجنٹوں کے پاس ایک وارنٹ ہو نا چا ہیے یا آپ کی اجازت ۔اگر پولیس یا آئی سی ای کہتی ہے کہ ان کے

پاس وارنٹ ہے تو :

  • وارنٹ دیکھنے کا مطالبہ کریں- دروازے کے نیچے سے وارنٹ سرکانے یا کھڑکی سے دکھانے کا مطالبہ کریں
  • غور سے دیکھیں کہ معلومات صحیح ہیں
  • غور سے دیکھیں کہ کسی جج نے اس پر دستخط کیا ہے یا نہیں

جب پولیس کسی وارنٹ کے بغیر آپ کے مکان میں داخل ہونے یا تلاشی لینے کے لئے کہتی ہو تو اسے اجازت دینے سےآپ انکار کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنے گھر میں گرفتار کیا جاتا ہےتو پولیس آپ کی اور آپ کے آس پاس کی جگہوں کی تلاشی لے سکتی ہے۔ لیکن اس میں اکثر آپ کے کمرے کے علاوہ مکان کا کوئی اور حصہ شامل نہیں ہوتا ۔

اگر آپ کو گرفتار کیا گیا ہے تو خود کو اور اپنے خاندان کو تیار کر لیں۔اپنے خاندان اور وکیل کے فون نمبر یاد رکھیں ۔ ایمرجنسی پلان بنا لیں۔ مثلاً پاور آف اٹارنی کی تیاری کر یں، خاص کر اگر بچے ہوں یا علاج کی ضرورت ہو۔ اپنے دستاویز کی نقلیں کسی ایسے شخص کے حوالے کردیں جس پر آپ کو بھروسہ ہو۔

اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوں:

کبھی کبھی پولیس لوگوں کے حقوق کو نظر انداز کرکے ان کو روکتی ہے ، ان کی تلاشی لیتی ہے یا انھیں گرفتار کرتی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ یہ ہوتا ہے ، یا اگر کو ئی آئی سی ای چھاپہ مارتی ہے ، تو سب کچھ فوراً لکھیں۔یعنی ان کے بیج نمبر اور پولیس کا ر نمبر وغیرہ۔ اگر آپ زخمی ہو جائیں تو علاج کا مطالبہ کریں اور فوٹو کھینچیں۔

اگر آپ کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے تو آپ کو پبلک مقامات پر آئی سی ای یا پولیس کی حرکتوں کی تصویر لینے یا فلم بنانے کا حق ہے، جب تک کہ آپ جسمانی طور پر مداخلت نہیں کرتے ہیں۔اگر آپ ایسی جگہ پر ہیں جہاں ہونے کا آپ کو حق ہے تو آپ وہاں سے رکارڈ کر سکتے ہیں۔

پولیس وارنٹ کے بغیر آپ کے فون کی تلاشی نہیں لے سکتی ہے۔

پر جاتا ہے۔ اس کے لئے آپ ACLU-NJ آپ آڈیو یا ویڈیو رکارڈ کر سکتے ہیں، جو براہِ راست

استعمال کر سکتے ہیں جو نیچے موجود ہے: Mobile Justice app

www.aclu-nj.org/TheAppPlace

جتنے زیادہ دستاویز آپ کے پاس ہوں گے اتنا ہی بہتر ہوگا ۔

اگر آپ کو گرفتار کیا گیا ہے یا پولیس نے آپ کے ساتھ بد سلوکی کی ہے تو جتنی جلدی ممکن ہو ایک وکیل سے رابطہ کریں۔

وکیل سے بات کئے بغیر کسی کاغذ پر دستخط نہ کر یں۔

حقوق کی پامالی ہو ئی ہے؟

پولیس کے داخلی معاملات کے شعبے میں شکایت درج کریں۔ انھیں کسی بھی وقت کسی کی بھی { بشمول نامعلوم ذرائع سے حاصل شدہ} شکایتیں درج کرنی پڑتی ہے۔ آئی سی ای کے بارے میں شکایت درج کرنے کے لئے نیچے دئیے گئے پتے پر رابطہ کریں:

Professional Responsibility at Joint.Intake@dhs.gov or 1-877-2INTAKE (1-877-246-8253).

سے بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں یا پیر سے لیکر جمعہ تک اس نمبر ACLU-NJ: www.aclu-nj.org/complaint آپ

973-642-2084 پر فون کر سکتے ہیں:

Download Mobile Justice: www.aclu-nj.org/TheAppPlace

American Civil Liberties Union of New Jersey

P.O. Box 32159, Newark, NJ 07102

intake@aclu-nj.org | www.aclu-nj.org

اس کارڈ پر جانکاری عام نوعیت کی ہے، لہٰذا اسے قانونی صلاح نہ سمجھا جائے ۔ قانونی صلاح کے لئے وکیل سے رابطہ کریں۔ یہ معلومات خدمتِ عامہ کے لئے مندرجہ ذیل ادارے کے ذریعے مفت تیار اور تقسیم کی گئی ہے:

American Civil Liberties Union of New Jersey Foundation, a non-partisan, nonprofit civil rights advocacy group

Stay Informed

ACLU of New Jersey is part of a
network of affiliates

Learn more about ACLU National

secret